Exclusive Reports
اپریزمنٹ ساﺅتھ کا موجودہ ویلیو ایشن رولنگ پر عبوری ریلیف نہ دینے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساﺅتھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ عبوری اسسمنٹ کی سہولت ان اشیاءپر نہیں ہوگی جن پر ویلیوایشن رولنگ قانون کے مطابق دستیاب ہے۔ چیف کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ایس آر او 564(I)2017 کے ذریعہ کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کردی گئی ہے جس کے مطابق سیکشن 25A آف کسٹمز ایکٹ 1969 کے مطابق جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ اس وقت برقرار رہے گی جب تک کہ اس میں ترمیم یا اس کی تنسیخ نہ کی گئی ہو یا پھر نئی ویلیوایشن رولنگ جاری نہ کی گئی ہو۔ چیف کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسٹمز ایکٹ کے سیکشن25D کے تحت ویلیوایشن رولنگ کے ریویو کی درخواست پر امپورٹر کی عبوری اسسمنٹ نہیں ہوسکتی۔ ایسی صورت میں اسسمنٹ دستیاب ویلیوایشن کے مطابق ہی ہوگی جب تک کہ اس ویلیوایشن رولنگ میں ترمیم یا اس کو منسوخ یا پھر تبدیل نہ کردیا گیا ہو۔