Anti-Smuggling

پروٹوکول کی آڑمیں بھارتی اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز کی واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے پروٹوکول کی آڑمیں بھارتی اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کسٹمزنے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر بھارت سے آنےوالی سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کردی تھی لیکن حیرت انگیز طور پرپروٹوکول کی آڑ میں زائد شرح ڈیوٹی وٹیکسوں کی حامل بھارتی اشیاءجن میں کپڑے پرفیوم کاسمیٹکس لیڈیز ہینڈ بیگز میڈیکل ایکیوپمنٹس جیولری اور آٹو پارٹس شامل تھے کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ تینوں بھارتی مسافروں سے بازیاب کیے جانے والی اشیاءکی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد جنہیں کسٹم حکام نے ضبط کرلیے ہیں۔ کسٹم حکام بھارتی مسافروںمیں شامل سلمہ بیگم،رحمت اورعیدالحسن سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مزکورہ بھارتی مسافروں نے پروٹوکول کی آڑ میں ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں قومی خزانے کو45 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کسٹمزواہگہ کلکٹریٹ نے مقدمہ درج کرنے اور مزید کاروائی کےلیے سمری متعلقہ اعلی حکام کو ارسال کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button