Exclusive Reports

ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے آئی ٹی امپورٹرزکو اربوں روپے کی ادائیگیوں کے نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزایڈجیوڈکیشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی(کمپیوٹراینڈلیب ٹاپ)کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوائسنگ کے ذریعے کئے جانے کے الزام پر درآمدکنندگان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں اربوں روپے کی اضافی ادائیگیوں کے نوٹس کا اجراءکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 2019میں درآمدی کنسائمنٹس کے آڈٹ کے دوران میسرزمیگاپلس سمیت متعددآئی ٹی کے درآمدکنندگان پر الزام عائد کیاتھا کہ آئی ٹی کے درآمدکنندگان کی جانب سے نے لیب ٹاپ اورکمپوٹرز کے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوئسنگ کے تحت کی گئی تھی اس سلسلے میں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی گئیں تھیں تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی کی جاسکے تاہم ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے گذشتہ دنوں 100سے زائدکمپیوٹراورلیب ٹاپ کے درآمدی کنسائمنٹس کے تنازعات پر درآمدکنندگان کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے اربوںر وپے کی ریکوری کے نوٹسزجاری کردیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے 2019میں انڈرانوائسنگ کے الزام عائد کیاگیاتھا لیکن ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے ایک سال کے بعد انڈرانوائسنگ کامرتکب قراردیتے ہوئے اربوں روپے کے اضافی ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگیوں کے نوٹسزکااجراءکیاہے ۔متاثرہ درآمدکنندگان نے بتایاکہ ہمارے پاس ایسے ٹھوس ثبوت موجودہیں جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ درآمد کئے جانےو الے کنسائمنٹس کی کلیئرنس قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزپر موجودہ حکومت کے کچھ بااثرسیاستدانوں کی جانب سے روزدیاگیاکہ مذکورہ درآمدکنندگان کے خلاف انڈرانوائسنگ کے کیس بنائے جائیں تاکہ ان بااثرسیاستدانوں کی جانب سے کئے جانے والے کمپوٹراورلیب ٹاپ کے کاروبارمیں ان کی زیادہ کامیابی ہو۔ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے کئے جانے والے کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ وہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کے فیصلے کو کسٹمزٹربیونل میں اپیل دائر کریں گے تاکہ ان کو انصاف مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button