Anti-Smuggling

ایئرفریٹ یونٹ کراچی: مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس،دوملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایئر فریٹ یونٹ کراچی میں مس ڈیکلریشن کے ذریعے کاسمیٹکس، گارمنٹس سمیت دیگراشیاءکے اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوایئرفریٹ یونٹ میں تعینات ایڈیشنل کلکٹرثناءاللہ ابڑوکو خفیہ اطلاع ملی کے نیویارک سے آنے والے کنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ایڈیشنل کلکٹرثناءاللہ ابڑوکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرآئی سی جی شعیب رضاکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرآئی سی جی سردارامین فاروق،اپریزنگ آفیسرزعاشق علی میمن اورایم آکاش رجپرنے کامیاب کارروائی کے دوران28لاکھ روپے سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے دوملزمان محمدنجیب مرکاتیہ اوررفیق احمدصدیقی گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزپیراڈائز ای کامرس سلوشن کی جانب سے نیویارک سے ایمریٹس فلائٹ نمبر EK-600کے ذریعے کنسائمنٹ درآمدکیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایئرفریٹ یونٹ پرجیری ڈناٹاکی انتظامیہ اوردرآمدکنندہ کی ملی بھگت سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کردی گئی تھی تاہم ڈپٹی کلکٹرشعیب رضا نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرکنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ پیراڈائز ای کامرس سلوشن نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے فائل کی جانے والی جی ڈی میں میگزین پرنٹیڈمیٹریل ظاہرکیاجبکہ کنسائمنٹ میں کاسمیٹکس،فوڈسپلیمنٹ،گھڑیاں،زنانہ ہینڈبیگ،بچکانہ گارمنٹس،جوتے،پرس،مصالحہ جات،میک اپ پرش، ہیئرآئل،لیپ ٹاپ، گلاسز،آٹوپارٹس،فش فیڈ،مصنوعی زیورات،لیڈیزانڈرگارمنٹس،الیکٹرونکس گڈز،ڈئپر،مٹھائیاں،انڈین ہیئرکلے،پرفیومزسمیت دیگراشیاءکی کلیئرنس کی جارہی تھی جبکہ سامان میں تھری ڈی پرنٹربھی موجودتھاجس کی کلیئرنس کے لئے وزارت داخلہ سے این اوسی سے مشروط ہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے قومی خزانے کو مجموعی طوپر 28لاکھ 50ہزارروپے کانقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button