Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ،ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کا کپڑا،چھالیہ اورچرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو ڈاکٹرافتخارکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران مجموعی طورپر 1کروڑ67لاکھ روپے مالیت کاکپڑا،چھالیہ ،چرس اوراسمگل گاڑی ضبط کی ہے۔ذرائع بنے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے چوک پوائنٹ پر کاٹھورسے آنے والے ایک ٹرالرTLF-548کو روک اس پر رکھے کنٹینرنمبر KKFU7618447کے درآمدی دستاویزات طلب کئے تاہم ڈرائیوردرآمدی دستاویزات مہیانہیں کرسکاجس پر چھاپہ مارٹیم نے کنٹینرزکو قبضے میںلے کراس میںرکھے ہوئے کپڑے جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنٹینرمیں 42لاکھ 70ہزارروپے مالیت کا 6888کلوگرام انڈائیڈپولیسٹرگرے کلاتھ ،74لاکھ74ہزارروپے مالیت کا12055کلوگرام پولیسٹرفیرک برآمدہوا،علاوہ ازیں ایک اورکارروائی کے دوران اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے سپرہائی وے کے علاقے میں ایک ہینوٹرک سے 34لاکھ72ہزارروپے مالیت کی 14ہزارکلوگرام چھالیہ جبکہ مواچکوچوک پوائنٹ پر ایک مسافربس سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی ڈیڑھ کلوگرام چرس ضبط کی اس کے علاوہ اسمگل شدہ لینڈکروزربھی ضبط کی ہے،جبکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائی میں اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوںکی مالیت 39لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button