Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے استعمال شدہ کپڑوں کی آڑمیں الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے استعمال شدہ کپڑوںکی آڑمیں الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹراکبرجان کو خفیہ اطلاع ملی کہ میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے استعمال شدہ کپڑوں کاایک کنسائمنٹ کلیئرکیاگیاہے جس میںکپڑوںکے بجائے الیکٹرونکس آئٹم کی اسمگلنگ کی گئی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹراکبرجان کی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے سٹی اسٹیشن پر چھاپہ مارتودرآمدکیاجانے والے کنٹینرکو سٹی اسٹیشن پر کھول کراس سے سامان ایک مزداٹرک میں لوڈکیاجاچکاتھا تاہم چھاپہ مارٹیم کو دیکھ کراسمگلرگاڑی چھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کلکٹراکبرجان اوردیگرافسران کی جانب سے جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں استعمال شدہ کپڑاظاہرکیاگیاتھاجبکہ کنٹینرمیں ڈی ایس ایل آرکیمرے،کارڈلیس فونز،برانڈڈشوز،ایل ای ڈی ٹی وی، گریس،ہاڈویئر اورآٹوپارٹس برآمدہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی کاایک اورکنٹینرزکی کلیئرنس ایم سی سی ایسٹ کی جانب سے بلاک کردی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

ASO Karachi seize Smuggle Electronic Items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button