Anti-Smuggling

اے ایس اوکی سٹی اسٹیشن پر کارروائی ، کمرشل ٹرین سے چھالیہ کی بڑی مقداربرآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی بڑی مقدارضبط کرلی۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن پر آنے والی ایک کمرشل ٹرین کے ذریعے چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کی جارہی ہے جس پر کلکٹرافتخاراحمدنے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پاکستان رینجرکے ساتھ مل کرسٹی اسٹیشن پر ملتان سے آنے والی ایک کمرشل ٹرین کی تلاشی لی تواس کی ایک بوگی سے بڑی مقدارمیں چھالیہ برآمدہوئی تاہم محکمہ کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button