Anti-Smuggling

ہلدی کی آڑمیں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے ایک خفیہ اطلاع پرثابت ہلدی کی آڑ میں9800 کلوگرام چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، ذرائع نے بتایا کہ کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کراچی کو اسسٹنٹ کلکٹرکسٹمزایگزامنیشن ساﺅتھ ایشیاءپاکستان ٹرمینل کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ثابت ہلدی کی آڑ میں چھالیہ سنگاپور سے اسمگل کی جارہی ہے، جس پر مزکورہ کسٹم افسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکارڈ کی چھان بین کی اور سنگاپور سے درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کی نگرانی سخت کردی، اس دوران انہوں نے 40 فٹ کے دو کنٹینرز پر مشتمل کنسائمنٹ کو ساﺅتھ ایشیاءپاکستان ٹرمینل کراچی میں روکا جیسے میسرزبیسٹ ہوپ انٹرپرائیز کراچی نے درآمد کیا تھا اور اس کی گڈزڈیکلریشن میں ثابت ہلدی ظاہر کی گئی تھی، مجاز اتھارٹی کی ہدایت اور ٹرمینل اسٹاف کے انتظامات کے ذریعے عملے نے کنٹینرز کی سیل توڑی اور اسسٹنٹ کلکٹرایگزامنیشن کی نگرانی اورٹرمینل اسٹاف پی اے آراینڈ ڈی اور اے او آراینڈ ڈی کی موجودگی میں معائنہ عمل شروع ہوا اس دوران ایک کنٹینرسے 9800 کلوگرام چھالیہ اور17200 کلوگرام ثابت ہلدی برآمد ہوئی جبکہ اس کا اوریجن ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور امپورٹر نے اسے 27000 کلوگرام ثابت ہلدی ظاہر کیا تھا، دوسرے کنٹینرسے ڈیکلریشن کے مطابق 27000 کلوگرام ہلدی نکلی، جامع معائنہ کاری اور درآمدی اشیاءکے نمونے لینے کے بعد سامان کو دوبارہ کنٹینرمیں رکھ کر سیل کردیا گیا، اس موقع پر مناسب مشیر نامہ بھی تیار کیا گیا جس پر گواہوں نے دستخط بھی کیے، اس معاملے کی ابتدائی انکوائری سے پتہ چلا کہ درآمدکنندگان کے پاس کارآمد درآمدی پرمٹ، فائیٹوسینٹری سر ٹیفکیٹ اور وزارت تجارت قومی غزائی تحفظ وتحقیق کے محکمہ قرنطینہ کا ریلیز آرڈر بھی نہیں تھا جو قانون کے مطابق کنٹینرسے ملنے والی چھالیہ کے لیے ضروری ہے، اس کے بجائے درآمد کنندگان نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے مزکورہ ممنوع اشیاءقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درآمد کرنے کی کوشش کی، ان اشیاءکو قانون کے مطابق ضبط کرلیا گیا ہے اور کسٹم ایکٹ مجریہ1969 کے تحت ایس اے پی ٹی کراچی کے ٹرمینل منیجرکو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، مزکورہ حقائق اور حالات سے ثابت ہوگیا کہ میسرزبیسٹ ہوپ انٹرپرائیز کے پروپرائیٹر امپورٹر محمد اشرف اور انکے ساتھیوں نے غلط بیانی کے ذریعے مزکورہ ممنوع اشیاءغیرقانونی طریقے سے درآمد کرنے کی کوشش کی تاکہ 18 لاکھ9 ہزار586 روپے مالیت کے ٹیکسز وڈیوٹی بچائی جاسکے جو قانون کے مطابق جرم ہے اس لیے مزکورہ درآمدکنندہ کے خلاف مجرمانہ کاروائی شروع کرنے اور مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دیدی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button