Anti-Smuggling

کسٹمز اورنیول انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی ،ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی کرسٹل میتھم فٹامائن(منشیات ) ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پاک نیوی کی انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی96کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن( (منشیات ) کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ابراہم حیدری کے علاقے میںساحلی پٹی کے قریب بھاری مقدارکرسٹل میتھم فٹامائن((منشیات )چھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید کی جانب سے فوری طورپر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی،ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی ،انٹیلی جنس آفیسرزاکمل ہاشمی،خرم سعیداوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پاکستان نیوی کی انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مل کرمطلوبہ جگہ جہاںپر منشیات چھپائی گئی تھی چھاپہ مارکرایک ارب54کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی 96.441کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن((منیشات )ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ابتدائی تفتیش اس امرکا انکشاف ہواہے کہ منشیات بزریعہ سمندرراستہ بیرون ملک اسمگل کئے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button