Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی اورڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کی پر زوردیا جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادصدیق اللہ خان نے چیئرمین ایف بی آراورڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی ہدایات پر عمل درآمدکرتے ہوئے کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کے ہدایات کیں جس پرایس آئی یو کے ایڈیشنل ڈائریکٹرسید نعیم اخترکی سربرہی میںڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروںپر مشتمل ٹیم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادصدیق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ایس آئی یو کی مذکورہ ٹیم نے دادوسٹی ،مخدوم بلاول ڈسٹرکٹ دادوکے علاقے میںایک ہنوٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی تو ٹرک سے3کروڑ32لاکھ60لاکھ روپے مالیت کی44ہزار350کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جو کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جاری تھی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن مالی سال 2019-20کے دوران 28کارروائیوں میں4کروڑ71لاکھ 40ہزارمالیت کی اسمگل اشیائضبط کیںجبکہ گذشتہ مالی سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 2کروڑ70لاکھ60ہزارروپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں تھیں۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Hyderabad seize Betel Nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button