Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی9کروڑسے زائد مالیت کاانڈین گٹکااورایرانی ٹائلزضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 9کروڑسے زائد مالیت کاانڈین گٹکا،ایرانی ٹائلزاوراسمگل گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن رشیدشیخ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادڈاکٹرصادق اللہ خان اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی کی ہدایات کیں جس کے لئے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی،اہلکارنوشادخان،غیاس احمدشاہ،عظم علی،محمداختر،مظہربیگ،علیم الدین اورمحمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی چھاپہ مارٹیم نے مختلف علاوہ میں نگرانی شروع کردی تاہم ڈائریکٹرڈاکٹرصادق اللہ خان ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادکی خفیہ اطلاع ملی کہ انڈین گٹکے کے بھاری مقدارلاہورسے کراچی منتقل کرنے کے لئے میرپورخاص میں قائم ایک گودام میں رکھاگیاہے جس میں مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام پرچھاپہ مارکر7کروڑ94لاکھ83ہزارمالیت کے انڈین گٹکے کے 50ہزارپیکٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے دومزید کارروائیاں کی گئی جس میں 26لاکھ مالیت کی دواسمگل گاڑیاں اورایک کروڑ25لاکھ81ہزارمالیت کے ایرانی ٹائلز اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالربھی ضبط کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button