Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی ،ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کے کپڑے کی اسمگلنگ ناکام

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائدمالیت کا اسمگل کیاجانے والاغیرملکی کپڑاپکڑلیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کوخفیہ اطلاع ملی کے کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک ٹرالرمیں غیرملکی کپڑے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے تاہم ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی، ڈپٹی ڈائریکٹرشاہ فیصل سہو،پرنسپل اپریزرارشادشاہ ،دیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کوئٹہ سے آنے والے ٹرالرنمبرTLF-535کوہتاری پولیس اسٹیشن ،بائی پاس حیدرآبادپرناکابندی کرکے روکاتاہم ڈرائیورحکمت اللہ سے ٹرالرمیں رکھے ہوئے1کروڑ58لاکھ62ہزار879روپے مالیت کے23270کلوگرام جنٹس شرٹنگ فیبرک کے دستاویزات طلب کئے توڈرائیورکی جانب سے دیکھائے جانے والے دستاویزات ٹرالرمیں رکھے ہوئے غیرملکی کپڑے کے نہیں تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیورکی جانب سے پیش کئے جانے والے دستاویزات میں 16592کلوگرام کا وزن ظاہرکیاہواتھاجبکہ جانچ پڑتال کے بعدانکشاف ہواکہ ٹرالرمیں 23270کلوگرام کپڑاموجودہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگل کئے جانے والے ایک کروڑ58لاکھ 62ہزارروپے مالیت کے غیرملکی کپڑے پر منظم اسمگلروںنے80لاکھ 99ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button