Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس افسران کو جان سے مارنے کی کوشش پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی نے شرپسندوں کی جانب سے کسٹمز افسران کو جلانے کی کوشش پر مزمل حسین، عامر، سمیر، محمد پرویز الیاس، محمد وسیم تنولی، عمران الیاس، عامر الیاس، حفیظ میمن کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جس میں شرپسندوں کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کو جلائے جانے کا بھی ذکر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کلفٹن میں قائم سیسی آرکیڈ میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ آئی فون، آئی پیڈ، میک بک کی بورڈ اور ٹی وی میں استعمال ہونے والی اپیل ڈیوائس چھپائی گئی ہیں۔ جس پر سپرنٹنڈنٹ الیاس احمد کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسر غلام فرید، اسلم ندیم، انور فاروقی، جاوید حیدر اور محمد صادق پر مشتمل نے چھاپہ مارا جس پر کسٹمز انٹیلی جنس نے وسیم تنولی، عمران جعفرعمران الیاس، عامر الیاس، حفیظ میمن کے خلاف سرکاری ملازمین کو جلا کر مارنے کی کوشش اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ کے دوران وسیم تنولی نے کسٹمز افسران کو رشوت دینے کی کوشش بھی کی جس پر کسٹمز افسران کے انکار پر نامزد ملزموں نے نہ صرف کسٹمز افسران کو زدوکوب کیا بلکہ ان پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اراکین بھی اس زدوکوب میں شامل تھے جوکہ اس واقعہ کے دوران وہاں آئے ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button