Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی کارروائی،چھالیہ اورانڈین گٹکے کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اورانڈین گٹکاضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈارئریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوخفیہ اطلاع ملی کہ چھالیہ اورگٹکے کی بڑی مقدارکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کو ہدایت جاری کیں کہ چھالیہ اورانڈین گٹکے کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کیاجائے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے ماڑی پورپولیس اسٹیشن کی حدود میں ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کی تاہم ایک گاڑی نمبرTKL-050کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تو اس میں 83لاکھ40ہزارروپے مالیت کی 11ہزار120کلوگرام چھایہ کے 139بیگ اور12لاکھ روپے مالیت کے انڈین گٹکے کے 2لاکھ30ہزار400پاﺅچ برآمدہوئے جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لیتے ہوئے دوملزمان نوراللہ اورعصمت اللہ کو گرفتارکرکے علالت سے ان کا ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ اسمگلروں کے نیٹ ورک کے خلاف مزیدکارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

 

 

Customs Intelligence Karachi Smuggling of Betel Nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button