Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،دوکروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،آٹوپارٹس اورایرانی پروڈکٹس ضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی نے مختلف کارروائیوںمیں دوکروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ، آٹوپارٹس اورایرانی اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدنے اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیو ں کی احکامات جاری کئے جس پرایڈیشنل ڈائریکٹرعمرشفیق نے ڈپٹی ڈائریکٹرامجدحسین راجپر،انٹیلی جنس آفیسرسوہاصدیقی،یاروعباس،لیاقت علی،ارشادعلی،حمیرالدین اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے خفیہ اطلاع پر رتنہ چھالیہ کے گودام پر چھاپہ مارکر13ٹن اسمگل چھالیہ ضبط کی جبکہ مذکورہ ٹیم نے کراچی سے فیصل آبادجانے والے ایک ریلوے بوگی سے ایرانی اشیاءکے 750کارٹن قبضے کرلئے ہیں ۔علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے ٹاورسے کراچی سے لاہور جانے والی ریلوے بوگی سے 40لاکھ مالیت کا700کلوگرام کپڑا،اورایرانی اشیاءبرآمدہوکیںجبکہ ماڑی پوریوسف گوٹھ پر ایک سوزوکی سے 34لاکھ مالیت کے آٹوپارٹس کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button