Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیںایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو احکامات جاری کئے تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران پرمشتمل چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرالرکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی اورڈرائیورسے ٹینکرمیںموجودڈیزل کے دستاویزات طلب کئے گئے جس پر ڈرائیورنے کسی قسم کے کوئی دستاویزات پیش نہیں کئے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد اس امرکا انکشاف کیاکہ ٹینکرمیں موجود70لاکھ مالیت کا 60ہزارلیٹرڈیزل غیرقانونی طورپر لایاجارہاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے ڈیزل ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button