Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی ،دوکروڑسے زائد مالیت کے موبائل فونزاوردیگراشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں2 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ مصنوعات کی کراچی منتقلی کو ناکام بنادیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹرصادق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ فیصل آباد سے کراچی ٹرک کے ذریعے غیرقانونی طورپر مصنوعات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوںکی نگرانی شروع کی تاہم ایک مشتبہ ٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی تو ٹرک سے برانڈڈ قیمتی موبائل فونز، ریڈی میڈ گارمینٹس برآمدہوئے۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹرک سے2کروڑ39لاکھ روپے مالیت کے550 قیمتی برانڈڈ موبائل فونز، 2320ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد ہوئے جس کی متعلقہ قانونی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور گرفتارکرلیا ہے جبکہ اسمگلنگ کے اس منظم گروہ کے بارے میں تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کردیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button