Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی، مسافربس سے لاکھوں روپے کی اسمگل اشیاءبرآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران مسافربس سے لاکھوں روپے کی اسمگل اشیاءبرآمدکرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن عرفان جاویدکوخفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے آنے والی مسافربس کے ذریعے چھالیہ سمیت دیگر اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربرہی میں سپرنٹندنٹ سکندرخانزدہ ،انٹیلی جنس آفیسرعلی خان ،شفیع جمالی ،اقبال اوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مواچکوپولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔ذرائع نے بتایاکہ مواچکوپولیس کی سربراہی ایس ایچ اووسیم احمدکی جانب سے کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس اورپولیس کی مشترکہ ٹیموںنے کوئٹہ سے آنے والی بسوں کی چیکنگ شروع کی تاہم آل محمودنامی ٹرانسپورٹ کی بس جو کہ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی اس کو روک کر تلاشی لی گئی تومسافربس سے 30لاکھ سے زائد مالیت کی چھالیہ،آٹوپارٹس اورکمبل سمیت دیگر اسمگل اشیاءبرآمدہوئیں جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Seize Smuggle Goods Including Betel Nuts, Auto Parts and blanket which is smuggling from Quetta in Passenger Bus

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button