Exclusive Reports

محکمہ کسٹمزنے ویبوک گلوکے نام سے نیا کلیئرنس سسٹم متعارف کروادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے ویبوک کلیئرنس سسٹم کا نیاورجن ویبوک گلومتعارف کروادیاہے جس سے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس مزید تیزہوجائے گی۔اس موقع پر ممبرکسٹمزڈاکٹرجواداویس آغانے نئے کلیئرنس سسٹم ویبوک گلوسے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ کسٹمز30 سالوں سے آٹومیشن کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمپیوٹرائزسسٹم سے کلیئرنس میں آسانی اورٹیکس دہندگان اورکسٹمزافسران میں براہ راست تعلق کو ختم کرنے میں مددملی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیاسسٹم سنگل ونڈوکلیئرنس کے لئے ایک بڑاقدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نئے کلیئرنس سسٹم میں چارہزارگڈزڈیکلریشن کو پروسس کیاجاسکے گا۔ممبرکسٹمزنے ویبوک گلوکے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے کلیئرنس سسٹم میں ایل سی ایل کارگوکی کلیئرنس پانچ یوم سے کم ہوکر24گھنٹے رہے جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نئے کلیئرنس سسٹم میں وقتا فوقتاجدت بھی لائی جائے گی جبکہ یہ سسٹم بین الااقوامی معیارکے مطابق بنایاگیاہے جو ستمبر2019تک مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزمیںاس وقت درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے وببوک سسٹم کا استعمال ہورہاہے تاہم محکمہ کسٹمزنے اس سسٹم کو اپ گریڈکرتے ہوئے ویبوک گلوکے نام سے نیاسسٹم متعارف کروایاہے جس میں درآمدوبرآمدکنندگان کو مزیدسہولیات دی گئی ہیں تاہم وہ اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کم وقت میں باآسانی کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ویبوک کلیئرنس سسٹم نئے متعارف کروائے جانے والے ویبوک گلومیں ضم ہوجائے گا۔اس موقع پر کلکٹرڈاکٹرافتخاراحمد نے ویبوک گلوکلیئرنس سسٹم سے متعلق مزیدتفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اوران کی ٹیم می شامل ایڈیشنل کلکٹرشفقت نیازی،ثناءاللہ ابڑو،مونامحفوظ،علی زمان گردیزی ڈپٹی کلکٹرنوشین ریاض خان اوردیگرنے ویبوک کلیئرنس سسٹم کے نئے ورجن ویبوک گلوکی تکمیل کی تین درجہ بندیاں متعین کی گئی ہیں جس میں پہلے مرحلے میں 13موڈیول آج متعارف کروادیئے گئے ہیںجبکہ دوسرلے مرحلے کے14موڈیول جون 2019اورتیسرے اورآخری مرحلے کے 10موڈیول ستمبر2019میں متعارف کروادیئے جائیں گے جس سے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس جلدازجلدممکن ہوسکے گی۔ اس موقع پر چیف کلکٹراپریزمنٹ ثریابٹ،چیف کلکٹرانفورسمنٹ واصف میمن اورڈائریکٹرجنرل آٹومیشن اینڈریفارمس گل رحمن بھی موجودتھے۔

 

 

 

 

 

Customs Launch Modern Version of Weboc Glo

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button