Exclusive Reports

بلیک میل اورہراساں کرنے والے کسٹمزحکام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے بلیک میلنگ ،ہراساں اوررشوت کی ڈیمانڈ کرنے والے کسٹمزحکام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے تاہم کلیئرنگ ایجنٹس ودرآمدکنندگان کو ہدایت کی گئی ہیں کہ اگرکسٹمزحکام درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے ان سے رشوت طلب کریں،بلیک میل یاہراساں کریں یاپھرکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بلاجوازتعطل پیداکریں توکلیئرنگ ایجنٹس ودرآمدکنندگان اپنے موبائل نمبرکے ساتھ روکے جانے والے کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن کا حوالے دیں تاکہ ان کسٹمزحکام کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزنے تینوں کلکٹریٹس میں ایڈیشنل کلکٹرزکو نامزدکیاہے جوکسٹمزحکام کے خلاف کی جانے والی شکایات پر ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ محکمہ کسٹمزنے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ میں ایڈیشنل کلکٹرمسعوداحمد،ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ میں ایڈیشنل کلکٹرثناءاللہ ابڑو،پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹرخلیل یوسفانی کا نامزدکیاہے جبکہ چیف کلکٹرساﺅتھ کو دی جانے والی شکایات کے لئے ایڈیشنل کلکٹرمحمدسعیدوٹوکا نامزدکیاگیاہے۔محکمہ کسٹمزنے ہدایت جاری کی ہیں کہ شکایت کنندہ اپنی شکایات فون ،فیکس اورای میل کے ذریعے کرسکتے ہیں ۔ایڈیشنل کلکٹرمسعوداحمد کو ای میلasood26th_ctp@hotmail.com،ایڈیشنل کلکٹرثناءاللہ ابڑوکو ای میل snaaabro@gmail.com،ایڈیشنل کلکٹرخلیل یوسفانی کو ای میلkhaleelyousfani@gmail.comاورایڈیشنل کلکٹرمحمدسعیداوٹوکو ای میل muhammadsaeed.fbr@gmail.comپر شکایات ارسال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button