Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ،40کروڑمالیت کی شراب ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیواورپاکستان میری ٹایم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 40کروڑمالیت کے شراب ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندری راستے شراب کی بڑی مقداراسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوفریداقبال قریشی کی جانب سے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ہدایت جاری کی گئی کہ شراب کی اسمگلنگ کوروکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں جس پر پریونٹیوکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پاکستان میری ٹایم سیکورٹی ایجنسی کے کھلے سمندرمیں کلمت کے مقام پر ایک بوٹ کو روکاگیا۔ذرائع بے بتایاکہ بوٹ میں بیٹھے اسمگلروں اورچھاپہ مارٹیم میں شامل پریونٹیوکلکٹراورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوالیکن چھاپہ مارٹیم نے اسمگلروںکو جلدقابوکرتے ہوئے 7اسمگلروں کو گرفتارکرکے بوٹ کو قبضے میں لے لیا ۔ذرائع نے بتایاکہ بوٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توبوٹ سے مختلف برانڈکی 65ہزارشراب کی بوتلیں برآمدہوئیں جس کی مالیت 40کروڑبتائی گئی ہے۔

 

 

Joint Operation of MCC Preventive and PMSA seize 400 millions Liquor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button