Anti-Smuggling

کراچی پولیس نے پکڑی ہوئی چھالیہ کسٹمزانٹیلی جنس کی تحویل میں دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادرپولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل چھالیہ اورٹائرپکڑکرکسٹمزانٹیلی جنس کے حوالے کردیئے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوکھارادرکو خفیہ اطلاع ملی کے ایک ٹرالرمیں چھالیہ اورٹائرکی اسمگلنگ کی جارہی جس پرایس ایچ اوکھارادرنے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو ہدایت جاری کہ تمام گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے تاہم دوران چیکنگ ایک ٹرالرنمبرTLE-200کو روک کرچیکنگ کی تواس میں 26800کلوگرام چھالیہ اور56ٹائررکھے ہوئے تھے جس ٹرالر کے ڈرائیوسیدنوراللہ سے دستاویزات طلب کئے گئے تاہم نوراللہ کی جانب سے دستاویزات فراہم نہیں کئے گئے جس پر کھارادرپولیس نے پکڑی جانے والی چھالیہ اورٹائرقبضے میں لے کرکسٹمزانٹیلی جنس کے حوالے کردیئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ اورٹائراپنی تحویل میں لے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

 

Karachi Police seize Betel Nuts and Tyre

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button