Exclusive Reports

کراچی ایئرپورٹ پر 38کھپیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن ،کروڑوں کی اشیاءبرآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ پر38کھپیوں کے منظم گروہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 6کروڑسے زائد مالیت کاسامان ضبط کرتے ہوئے سات ملزمان میں شامل محمدیاسر،سید کامران حسین،محمداحمدخان،عمران خان،کامران کاشف،جمیل الدین قریشی،شیخ یاسرربانی کےخلاف مقدمات درج کرلی گئیں ہیںجبکہ سامان کی غیرقانونی کلیئرنس میںملوث کسٹمزافسران اورعملے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغازکردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے آنے والی ایمریٹس کی فلائٹ نمبر606سے آنے والے 38مسافروں کے سامان کو شک کی بنیادپر چیک کیاگیاتومسافروںکے سامان سے6کروڑسے زائد مالیت کے لیب ٹاپ،ایس ایس ڈی کارڈز،منصوعی زیورات،آئی فون ،یوایس بی،گلاس بیٹس،ایپل واچ،کونٹک لینس،کاسمیٹکس،آئی پیڈ،سام سنگ ٹیبلیٹ،الیکٹرونکس اشیائ،ماربلوگولڈ،سین ڈسک الٹریوایس بی، چاکلیٹس، موبائل فونز، پرفیومز برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے38کھپیوں کی جانب سے ایئرپورٹ پرتعینات کسٹمزافسران کے ساتھ مل کرلایاجانے والا کروڑوں روپے مالیت کاسامان گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے سامان کو روک کر سامان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ دبئی سے آنے والے 38مسافروں کے پاس موجودسامان غیرقانونی طورپرکلیئر کیاجارہاتھا اورسامان کی کلیئرنس میں ایئرپورٹ پرتعینات اس وقت کے شفٹ افسران وعملہ بھی ساتھ دے رہا تھا تاہم غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمز افسران اورعملے کو فوری طورپر ہٹادیاگیااوران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغازکردیاگیاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کھپیوں کی جانب سے گرین چینل کا ناجائزفائدہ اٹھا کر سامان کی کلیئرنس کی جارہی تھی جیسے فوری طورپرروک کرسامان ضبط کرلیاگیاہے جبکہ 38کھپیوںکے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں رکھ لئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ضبط کئے جانے والے سامان کی درآمدی قیمت تعین کرنے کے لئے ایئرفریٹ یونٹ کے اپریزنگ آفیسرکو ذمہ داری دی گئی تاہم سامان کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد مسافروں سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے محکمہ کسٹمزسے ساتھ تعاون نہیں کیاجس پر محکمہ نے کھیپیوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button