Anti-Smuggling

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ کراچی نے ایک کروڑسے زائد مالیت کے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کراچی ایئرپورٹ نے ایک کروڑسے زائد مالیت کے آئی فونزکی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلا ف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ انعام اللہ وزیر کو اطلاع ملی کہ ممکنہ طور پر دبئی سے موبائل فونزاورالیکٹرونک اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیر کی ہدایات پر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے سٹلائیٹ ایریا امیگریشن ہال اور آرایﺅل ہال میں سادہ لباس اہلکار تعینات کئے گئے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر نظر رکھی جاسکے علاوہ ازیں گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے افسران کو بھی الرٹ کر دیا گیا تھاجس پر امارات ائر لائن کی پرواز Ek606 سے دبئی سے آنے والے مسافروں کی گرین چینل سے کلیئرنس کے دوران کسٹمز کے سادہ لباس اہلکاروں نے امیگریشن ایریا کے باتھ روم میں ایک لاوارث شاپنگ بیگ کی موجودگی کی اطلاع آرائیول ہال میں موجود کسٹمز افسران کو دی جنہوں نے امیگریشن ایریا کے باتھ روم میں موجود شاپنگ بیگ اپنے قبضہ میں لے کر شاپنگ بیگ کی اسکینگ مشین سے اسکین کیا تو شاپنگ بیگ میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی بعد ازاں کسٹم کے عملے نے شاپنگ بیگ کھول کر اس میں موجود 58 آئی فونز برآمد کئے جن کی مالیت ایک کروڑ90 لاکھ روپے ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button