Anti-Smuggling

پشاورکلکٹریٹ کی کاررروائی، لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی سمیت دیگراشیاءاسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پشاورنے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی سمیت دیگراشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپشاورگل رحمن کی ہدایت پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ؛پشاورمیں تعینات افسران ودیگرعملے نے طورخم باڈرکی سخت نگرانی شروع کردی تاہم کسٹمزاسٹاف نے طورخم باڈرکے ڈپارچرپراسکینگ کے دوران زرخان نامی ایک شخص کے قبضے سے 29900ڈالر برآمدکئے جیسے کسٹمزاسٹاف نے ضبط کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔علاوہ ازیں پشاورکلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈنے طورخم باڈرپراسمگل شدہ اشیاءسے بھرایک ٹرک ضبط کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑے جانے والے ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کا لیڈزکپڑا،بی اوپی پی فلم،چونگ گم،کٹربلیڈ،آئرن پیڈلاک،گلو،ٹریول چارجر،سی سی ٹی وی کیبل ،چاقو برآمدہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button