Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزکی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کورنگی انڈسٹریل ایریامیں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھورں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط رکرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزکوخفیہ اطلاع ملی کے لیپڈکوریئرسروس کی گاڑی کے ذریعے اسمگل شدہ غیرملی سگریٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں منتقل کی جارہی ہے جس پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے کورنگی انڈسٹریل ایریامیں سخت نگرانی شروع کی جس پر لیپڈکوریئرسروس کی ایک گاڑی کو روک کراس کی تلاشی لی توانکشاف ہواکہ گاڑی میں غیرملکی سگریٹ کی 20بنڈل کراچی کے مختلف علاقوں میں منتقل کئے جارہے ہیں جس پر گاڑی میںموجود لیپڈکوریئرسروس کے منیجررفاقت اورڈرائیورمحمدجنیدخان سے تفتیش کی گئی توانھوں نے بتایاکہ کورنگی انڈسٹریل ایریامیں موجودگودام میں مزیدغیرملکی سگریٹ چھپائی ہوئی ہیں جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے سگریٹ کے مزید 10بنڈل برآمدہوئے تاہم ضبط کئے جانے والے سگریٹ کی مجموعی مالیت 17لاکھ 88ہزاربتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button