Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیو،لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ نے دومختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی میں ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی چھاپہ مارٹیم نے آرسی ڈی ہائی وے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے حب چوکی سے آنے والے آئل ٹینکرکوروک کراس کی تلاشی لی تواس میں 6لاکھ39ہزارمالیت کا 7100لیٹراسمگل شدہ ڈیزل برآمدہواجیسے اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے ضبط کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی جبکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے سمندری حدودمیں کارروائی کے دوران ڈیزل ضبط کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اطلاع ملی کہ الریحان نامی لانچ سے ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم میں شامل احسن مشتاق اورماسٹرنثارعلی اوردیگراہلکاروں نے سمندری حدودمیں مذکورہ لانچ کوروک کرتلاشی لی تواس میں ٹینک رکھاہواتھاجس میں 9لاکھ39ہزارمالیت کا10300لیٹرڈیزل برآمدہواجیسے قبضے میںلے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

 

MCC Preventive seize Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button