Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیوایک کروڑسے زائد مالیت جعلی برانڈکی گھڑیاں ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی برانڈکی گھڑیاں ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن سے جعلی برانڈکی گھڑیاں اسمگل کی جارہی ہیں جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے اپنی چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ سٹی اسٹیشن پر چھاپہ مارکرایک سوزوکی پیک اپ میں جعلی برانڈ میں شامل راڈو،رولکس،سٹیزن،فوسل،اومیگا،سیکو،بربری سمیت دیگربرانڈکی ایک کروڑ6لاکھ19ہزارمالیت کی24646گھڑیاں ،24کلوگرام پارٹس اور9کلوگرام پیکنگ میٹریل ضبط کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

MCC Preventive Seize Fake Watches

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button