Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،ایک کروڑسے زائدمالیت کاکپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بھاری مقدارمیں اسمگل کپڑاضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں اسمگل کپڑاگوداموں میں چھپایاگیاہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے حاجی آدم مارکیٹ کھجوربازارمیں قائم گوداموں پرچھاپہ مارکی گوداموں میں رکھے ایک کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 628 روپے مالیت کا 12110کلوگرام اسمگل شدہ پولیسٹرکلاتھ برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button