Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیوکی کارروائی، اسمگل ایل ای ڈی ٹیلی ویژن اورٹائرزضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل ٹائرزاورایل ای ڈی ٹیلی ویژن ضبط کرلئے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ صدرمیں اربازبس ٹرمینل پر قائم گودام میں اسمگل شدہ اشیاءرکھی ہوئی ہیں تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم نے صدرمیں قئام اربازبس ٹرمینل پر چھاپہ ماراتووہاں پر7لاکھ 39ہزارمالیت کے 29اسمگل شدہ نئے ٹائرزجبکہ چارلاکھ35ہزارمالیت کے پرانے ٹائرزاور11لاکھ62ہزارمالیت کے 36سام سنگ ایل ای ڈی ٹیلی ویژن برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔

 

 

 

 

MCC Preventive Seize Smuggle Tyre and Samsung LED TV

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button