Anti-SmugglingUncategorized

کوئٹہ کلکٹریٹ کی ایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی،15کروڑکی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ اورایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران مسافربس سے کی جانے والی15کروڑمالیت کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے سامان ضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کی خفیہ اطلاع ملی کہ مسافربس کے ذریعے بھاری مقدارمیں غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر چیف کلکٹرکی جانب سے اسمگلنگ کوروکنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم کلکٹرعرفان جاویدنے ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان، سپرنٹنڈینٹ طارق سلطان ، انسپکٹر جمیل کاکڑ انسپکٹر گل شیر زہر، انسپکٹر احمد نواز زہر، انسپکٹر یوسف نوتئز، انسپکٹر محمد ہاشم اور انسپکٹر شوکت علی پرمشتمل ٹیم نے ایف سی کے ساتھ مل کر لکپاس اورسوراب کے مقام پر ایک مسافربس کو روک کراس کی تلاشی لی تو اس میں 10810کلوگرام غیرملکی کپڑا،14520کلوگرام چھالیہ ٹائزر،آٹوپارٹس ،الیکٹرانس کا سامان ضبط کیاجبکہ ایک آئل ٹینکرکے ذریعے اسمگل کیاجانے والا18ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے جس کی مالیت 15کروڑروپے بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں سوراب کے مقام پر 56000 لیٹرز غیر ملکی تیل/ڈیزل ،24000 ہزار لیٹرز آئل 4000 کلو گرام چھالیہ کمبل اور سیگریٹس ضبط کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button