Anti-Smuggling

ٹی پی کنسائمنٹ :ربڑسول کی آڑمیں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے ٹی پی کے کنسائمنٹ میں ربڑسول کی آڑمیں اسمگل کی جانے والی چھالیہ کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے کلیئرکئے جانے والے ٹی پی کے کنسائمنٹ میں ربڑسول کی بجائے چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر شعبہ آراینڈڈی میں تعینات افسران نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کے لئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم میسرزآئی آرآئی ایس انٹرپرائززکی جانب سے تھائی لینڈسے درآمدکئے جانے والے ٹرانسشمپنٹ کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ میسرزآئی آڑآئی ایس انٹرپرائززنے ٹی پی کے دستاویزات میں 25590کلوگرام ربڑسول ظاہر کیاتھا جبکہ کنٹینرسے 83لاکھ 65ہزارروپے مالیت کی25590کلوگرام چھالیہ برآنمدہوئی جس پر درآمدکنندہ نے 38لاکھ سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

MCC West Seize Betel Nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button