Exclusive Reports

ٹی پی کے کنسائمنٹ میں آٹوپارٹس کی آڑمیں موبائل فونز،کیمرے سمیت مختلف اشیاءکی اسمگلنگ کے ذریعے 6کروڑسے زائد کی ٹیکس چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ٹرانسشپمنٹ (ٹی پی)کے کنسائمنٹس کے ذریعے استعمال شدہ آٹوپارٹس کی آڑمیں کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز،سی سی ٹی وی کیمرے ،بال بیرنگ،سرکٹ پریکرزسمیت مختلف اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر دبئی کی پورٹ جبل علی سے درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے لاہورڈارئی پورٹ سے کلیئرکیاجائے گاتاہم کلکٹرواجد علی نے ڈپٹی کلکٹرعاصم کو ہدایات جاری کیں کہ دبئی سے آنے والے ٹی پی کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی جائے جس پر ڈپٹی کلکٹرعاصم نے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات پرنسپل اپریزرعبدالقیوم اوردیگرافسران نے لاہورڈرائی پورٹ کے لئے آنے والے تمام کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم دبئی کی پورٹ جبل علی سے آنے والے استعمال شدہ آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزال جرمین انجینئرنگ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ میں استعمال شدہ آٹو پارٹس کے بجائے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز،ٹیبلٹ پی سی،سی سی ٹی وی کیمرے،فریج کی کاپرٹیوب ،بال بیرنگ ،سیٹ لائٹ ڈیش ریسیور،سرکٹ بیرکر ،ڈائیلیسززمشینیں سمیت مختلف قیمتی اشیاءدرآمدکی گئی تھی جوکہ بانڈڈکیریئرسیف الرحمن کمپنی نے لاہورڈرائی پورٹ پر منتقل کرناتھا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانچ پڑتال کے بعد اس امرکا انکشاف ہواکہ میسرزال جرمین انجینئرنگ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ میں استعمال شدہ آٹوپارٹس ظاہرکرکے قومی خزانے کو 6کروڑروپے سے زائد کا نقصان پہنچایاجارہاتھا جیسے ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ کو محکمہ کسٹمزنے اپنی تحویل میں لے کرملزمان میں شامل میسرزال جرمین انجینئرنگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

MCC West seize TP Consignment of Use Auto Parts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button