Anti-Smuggling

اسلام آبادایئرپورٹ پر موبائل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے اسلام آبادایئرپورٹ پرموبائل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نمبرPK-212کے ذریعے دبئی سے اسلام آبادآنے والے مسافرعمران صدیق نے گرین چینل کے ذریعے اپنے سامان کو کلیئرکرنے کی کوشش کی تاہم ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملے نے مذکورہ مسافرکی مشکوک حرکات پر اس کے سامان کی تلاشی لی توانکشاف ہواکہ عمران صدیق نے پانے سامان میں14لاکھ روپے مالیت کے 120اسمارٹ موبائل فون چھپائے ہوئے تھے جیسے اسلام آبادایئرپورٹ پر تعینات افسران نے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button