Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیولاہورکی کارروائی ،23کروڑمالیت کے کیوموبائل فون ضبط

لاہور(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہورکے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میسرڈی جی کام ٹریڈنگ کے گودام سے 23کروڑمالیت کے 26ہزارموبائل فون ضبط کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرسنٹرل زیباحئی اظہرکو خفیہ اطلاع ملی کہ بحریہ ٹاﺅن بلاک سی لاہورکے کمرشل ایریاقائم میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ (کیوموبائل )کے ایک گودام میں بڑی مقدارمیں اسمگل شدہ موبائل فون رکھے ہوئے ہیںجس پر چیف کلکٹرنے کلکٹرپریونٹیوفیض احمدکو ہدایت جاری کیں کہ مذکورہ موبائل کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارکراسمگل موبائل فون برآمدکئے جائیں تاہم کلکٹرپریونٹیوفیض احمدنے ایڈیشنل کلکٹرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ (کیوموبائل)کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ 4 ہزار 388روپے مالیت کے26304اسمارٹ فون اور2000اسمارٹ واچ برآمدکرکے ضبط کرلئے ہیںجبکہ موبائل کمپنی کے مالکان کو گرفتارکرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،واضح رہے اس سے قبل ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی نے بھی کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے کلیئرہونے والے 63ہزارموبائل فون ضبط کئے تھے یہاں یہ بات قبل ذکرہے کہ میسرز ڈی جی کام ٹریڈنگ کی جانب سے ایک ہی بل آف لیڈنگ پر چارکنٹینرزکلیئرکئے گئے جس میں سے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی نے ایک کنٹینرزتوپکڑلیالیکن باقی کے تین کنٹینرز نہیں پکڑے گئے جس میں84کروڑمالیت کے ایک لاکھ89ہزارموبائل موجودتھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button