Anti-Smuggling

کوسٹ گارڈزنے کروڑروپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے پسنی کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے کروڑ روپے مالیت کی چرس ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئرسجادسکندررانجھاکو خفیہ اطلاع ملی کہ پسنی شادی کورکے مقام پر پہاڑوں میں منشیات چھپائی ہوئی ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈبریگیڈیئرسجادسکندررانجھانے کوسٹ گارڈکے علاقہ کمانڈرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی تاہم چھاپہ مارٹیم نے گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران پسنی شادی کورکے مقام پر پہاڑوں سے چھاپہ ماراتوپہاڑوں میں اعلیٰ معیارکی ایک ہزارکلوگرام چرس برآمدہوئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ کے مطابق ایک ارب 50کروڑ11لاکھ80ہزارروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button