Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ،گٹکااورکپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے کامیاب کارروائی کے دوران پیازاورسیب کی آڑمیں اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ،گٹکا ،کپڑااورٹائزضبط کرلیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹراحسان شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کے ٹرکوںکے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرگوادراحسان شاہ اوردیگرافسران واہلکاروں نے چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی چکنگ شروع کی تاہم دوٹرکوں کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توسیب اورپیارکی بوریوں میں7لاکھ 36ہزارگٹکے کے پاﺅچ جبکہ چارٹن سے زائد چھالیہ،8400کلوگرام کپڑا،ٹائزبرآمدہوئے جس کی مالیت 92لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے تمام اسمگل شدہ سامان ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button