Valuation/Assessment

ڈسپوزایبل ریزر کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”ڈسپوزایبل ریزر “کی ویلیوایشن رولنگ جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”ڈسپوزایبل ریزر “کی رولنگ نمبر 1179/2017 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق ویتنام سے درآمدکئے جانے والے ڈسپوزایبل ریزر(ٹوئن بلیڈپلاسٹک باڈی)کی درآمدی ویلیو0.035ڈالر فی عدد،مصرسے درآمدکئے جانے والے ڈسپوزایبل ریزر(ٹوئن بلیڈپلاسٹک باڈی)کی درآمدی ویلیو0.033ڈالر فی عدد،چائنا سے درآمدکئے جانے والے ڈسپوزایبل ریزر(ٹوئن بلیڈپلاسٹک باڈی)کی درآمدی ویلیو0.030ڈالر فی عدد،ویتنام سے درآمدکئے جانے والے ریزرزپارٹس (کارٹیج/بلیڈ /ہنڈل بغیرکارٹیج/بلیڈکی درآمدی ویلیو5ڈالر فی کلوگرام،مصر سے درآمدکئے جانے والے ریزرزپارٹس (کارٹیج/بلیڈ /ہنڈل بغیرکارٹیج/بلیڈکی درآمدی ویلیو4.65ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے ریزرزپارٹس (کارٹیج/بلیڈ /ہنڈل بغیرکارٹیج/بلیڈکی درآمدی ویلیو4.25ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button