انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی اینڈآئی،جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے 16ارب کی ٹیکس چوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈریونیونے جعلی سیلزٹیکس انوائس اورددیگرکیسوں میں19ارب سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈریونیوڈائریکٹرعبدالرحمن بلو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمدعارف اورڈپٹی ڈائریکٹرجمیل احمدنے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے بعد انکشاف کیاہے متعدددرآمدکنندگان کی جانب سے انڈسٹری کے نام پر ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والا خام مال ٹیکس کی چھوٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کلیئرکروایاگیاہے جبکہ ٹیکسٹائل یونٹ نہ ہونے کے باعث درآمدکنندگان نے درآمدکیاجانے والاخام مال مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو 15ارب سے زائد کا نقصان پہنچایاجبکہ دیگرکیسوں میں 3ارب 35کروڑ28لاکھ 60ہزار کے ٹیکسوں کی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان میں شامل فیصل الہٰی ،وقاص احمد اوراویس صدیق نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے خام مال کے سیکڑوں کنسائمنٹس انڈسٹری نے نام پر درآمدکئے گئے اورٹیکسٹائل کے خام مال جعلی سیلزٹیکس انوائس کے ذریعے 977ملزمان کو فروخت کیاگیاجبکہ ان 977ملزمان نے بھی جعلی سیلزٹیکس انوائس کے ذریعے مزید1200ملزمان کو فروخت کیاگیااس طرح تقریباً2177ملزمان نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسوں کے ذریعے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 15ارب 90کروڑکا نقصان پہنچایا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ بیشترملزمان نے سزاکے ڈرسے 2ارب 13کروڑ27لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی اینڈآئی نے گذشتہ مالی سال 2016-17کے دوران مختلف نوعیت کے131کیسوںمیں22ارب 61کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ٹیکسوں کی چوری بے نقاب کرکے 6ملزمان کو گرفتاربھی کیا۔