Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس ،بدعنوانی کے الزام میں کسٹمزآفیسرگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اسلام آبادنے بدعنوانی کا الزام لگاکر کسٹمزآفیسر(پرنسپل اپریزر)اورایک اہلکارکو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزہم بل ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے پانچ ہزارکلوگرام وزن کاڈیجیٹل پرنٹنگ انک کاایک کنسائمنٹ اسلام آبادایئرفریٹ یونٹ سے کلیئرنس کے لئے درآمدکیاگیاتاہم ایئرفریٹ یونٹ پر تعینات پرنسپل اپریزرمحمدطاہرخان کی جانب سے مذکورہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس سے قبل لاہورکی ایک لیباریٹری سے ٹیسٹ کروایاگیاتاہم پرنسپل اپریزرمحمدطاہرخان لاہورکی لیباریٹری کی ٹیسٹ رپورٹ سے مطمئین نہ ہونے پر کراچی کی ایچ ای جے لیباریٹری سے دوبارہ لیب ٹیسٹ کروایاگیاتاہم کراچی کی ایچ ای جے لیباریٹری سے مثبت رپورٹ آنے پر پرنسپل اپریرزکی جانب سے مذکورہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے بعدکسٹمزانٹیلی جنس اسلام آبادکے افسران نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس غیرقانونی قرارددیتے ہوئے کنسائمنٹ ضبط کرکے ایف آئی آردرج کرلی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ گذشتہ روزپرنسپل اپریزرمحمدطاہرخان کو اسٹیٹمنٹ ریکارڈکروانے کے لئے انٹیلی جنس کے آفس بلواکرگرفتارکرلیاہے۔اس ضمن میں ایئرفریٹ یونٹ اسلام آباد میں تعینات ایک آفیسرنے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس اسلام آبادنے غیرقانونی طورپر محمدطاہرخان کو گرفتارکیاہے کیونکہ پرنسپل اپریزرنے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ڈیجیٹل پرنٹنگ انک کا کنسائمنٹ کلیئرکیالیکن کسٹمزانٹیلی جنس نے اپنی من مانی کرتے ہوئے پرنسپل اپریزرکے خلاف ایف آئی آردرج کی اوراسٹیٹمنٹ ریکارڈکرنے کے بہانے بلواکے پرنسپل اپریزراوران کے ساتھ جانے والے اہلکارکوگرفتارکرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button