Exclusive Reports

فنانس بل کے ذریعہ ،سیلز ٹیکس چوری کی تفتیش کے اختیارات بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فنانس بل 2018ءنے ڈائریکٹر جنرل کو سیلز ٹیکس کی چوری میں انویسٹی گیشن کے اختیارات دے دیئے ہیں۔ اس سے پہلے ایف بی آر نے ایس آر او 116 جاری کیا تھا جس میں ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو سیلز ٹیکس کی چوری میں تفتیش کے اختیارات دیئے تھے۔ البتہ ان اختیارات کو لاہور ہائی کورٹ نے جولائی 2017ءمیں ایک فیصلے کے ذریعہ ختم کردیا تھا اور ساتھ ساتھ اس ایس آر او کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ فنانس بل 2018ءکے ذریعہ سیکشن 30A آف سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کو متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ڈائریکٹریٹ جنرل انویسٹی گیشن کے سیلز ٹیکس چوری میں اختیارات دوبارہ بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button