Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،74لاکھ سے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 74لاکھ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو ڈاکٹرافتخارکواطلاع ملی کہ لیاری کے رہائشی علاقے میں اسمگل چھالیہ کی بڑی مقدارچھپائی ہوئی ہے،تاہم کلکٹرپریونیٹوڈاکٹرافتخارکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرپریونٹیومحمدفیصل کی سربراہی میںایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے لیاری کے رہائشی علاقے میںقائم ایک گودام پر چھاپہ ماراتوانکشاف ہواکہ گودام میں چھالیہ کے اسمگلروں نے 74لاکھ سے زائد مالیت کی چھالیہ کے607بورے چھپائے ہوئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button