Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاورنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی قبائلی علاقے سے ایک ٹویوٹاہائی ایکس پک اپ میں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورنے ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹراوردیگراسٹاف پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چمکانی جی تی روڈ،ڈسٹرکٹ پشاورکی ناکابندی کرکے ایک مشکوک ہائی لکس LES-07-2219کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتارمزیدتیزکردی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے اس کا پیچھاکیاجس پر ڈرائیوگاڑی ایک سنسان جگہ پر روک کرفرارہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تواس میں سے 90لاکھ مالیت کی اعلیٰ معیارکی چرس اور18کلوگرام افیون برآمدہوئی،ذرائع نے مزیدبتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button