جعلی فارم ای پر 38لاکھ ڈالر مالیت کے چاولوں کے متعددکنسائمنٹس برآمد،ویبوک سسٹم پر سوالیہ نشان
کراچی(اسٹاف رپورٹرر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ آف ایکسپورٹ نے جعلی فارم ای پر برآمدکئے جانے والے 38لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے چاولوں کے متعددکنسائمنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے دوالگ الگ ایف آئی آردرج کی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق برآمدکنندگان میسرزعمران امپیکس اورمیسرزفرسٹ وے لنک ٹریدرزکی جانب سے کلیئرنگ ایجنٹس کلیئرنگ ایجنٹس میسرزقاضی کارپوریشن ،میسرزانٹرنیشنل گارگو لیڈرز ،میسرزفاسٹ لائن بزنس ،میسرزاوکے انٹرنیشنل ،قاضی کارپوریشن اوردیگرلوگوں میں شامل شیخ عدنان غنی،ندیم سلمانی ، عصمت اللہ ،حاجی جمعہ گل، شاہ والی کی ملی بھگت سے جعلی فارم ای پر 42کروڑ91لاکھ 94ہزار (38لاکھ 13ہزارڈالر) مالیت کے چاولوں کے 21کنسائمنٹس برآمدکئے ،یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ محکمہ کسٹمزویبوک کلیئرنس سسٹم کو ایک مکمل کلیئرنس سسٹم قراردیتاہے لیکن کسٹمزکے دعوﺅں کے برعکس جعلی ای فارم پر چاولوں کے کنسائمنٹس کی برآمدویبوک سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف ایکسپورٹ نے چاولوں کے برآمدکنندگان کے برآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ میسرزفاسٹ وے لنک ٹریدرزنے جنوری 2018 تاستمبر2018کے دوران 37 کروڑ67لاکھ 75ہزار(33لاکھ 45ہزار380ڈالر)مالیت کے چاولوں کے 12کنسائمنٹس جعلی ای فارم پر برآمدکئے جبکہ میسرز میسرزعمران امپکس کی جانب سے جنوری 2018تاستمبر2018کے دوران چاولوںکے 25کنسائمنٹس برآمدکئے گئے جس میںسے 9چاولوں کے کنسائمنٹس کی برآمد جعلی ای فارم کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ایم سی بی بینک لاہوربرانچ سے رابطہ کرکے میسرزعمران امپکس کی جانب سے گذشتہ ایک سال کے برآمدکئے جانے والے چاولوں کے کنسائمنٹس کے ای فارم کی تصدیق کی توایم سی بی بینک نے 25میں سے 9فارم ای سے لاتعلقی کا اظہارکیاجبکہ میسرزفرسٹ لنک کی جانب سے برآمدکئے جانےو الے 680ٹن چاولوں کے 12کنسائمنٹس کے ای فارم (ایکسپورٹ فارم)کی تصدیق کی گئی توایم سی بی بینک نے جواب میں لکھے جانے والے مکتوب میں کہاکہ میسرزفرسٹ لنک کا ایم سی بی بینک لاہوربرانچ میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے اورجاری ہونے والے تمام ای فارم جعلی ہیں ۔