Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی،ایرانی کیروسین آئل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادکامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی مٹی کا تیل ضبط کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پرنسپل اپریزراشادعلی شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ وائٹ اسپرٹ کی آڑ میں ایران سے مٹی کا تیل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر پرنسپل اپریزسید ارشادعلی شاہ کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرسید عدنان کفیل،نورمحمدشاہ،محمدانیس اوراے ایس پی شمس العارفین پر مشتمل ٹیم نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم اطلاع کے مطابق تین آئل ٹینکرنمبر TKW-895،TKW-417،TUA-596کو روک کردستاویزات چیک کیئے توتینوں ٹینکرکے ڈرائیووں کی جانب سے پیش کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں مجموعی طورپر 85290کلوگرام وائیٹ اسپرٹ ظاہرکیاگیاتھا جبکہ ٹینکروں میں 53لاکھ 30ہزارمالیت کامٹی کا تیل اسمگل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ٹینکروںمیںموجودوائیٹ اسپرٹ کا لیب ٹیسٹ کروایاگیاتاہم لیب رپورٹ میں واضح طورپر لکھاگیاہے کہ ٹینکروں میں وائیٹ اسپرٹ کے بجائے مٹی کا تیل موجودہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے لیب رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button