اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایرانی ڈیزل اوراسمگل شدہ گاڑی ضبط کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اوراسمگل گاڑی ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیوافتخاراحمد کوخفیہ اطلاع ملی کہ کوسٹل ایریابلوچستان سے کراچی ڈیزل اسمگل کیاجارہاہے جس پر کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل خان کی سربراہی میں دیگرافسران اوراہلکاروں پر مشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل جس نے آرسی ڈی ہائی وے پر چھاپہ مارٹیم نے ناکہ بندی کرکے آئل ٹینکرزکی چیکنگ شروع کی تاہم ایک ٹینکرزکو روک کراس کی چیکنگ کی گئی تواس میں 36لاکھ روپے مالیت کا 40ہزارلیٹرڈیزل برآمدہواجیسے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل خیرجان اورسلیم کو گرفتارکرلیا تاہم کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک اورکارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹویوٹاپراڈوچیپ ضبط کرلی ہے جس کی مالیت 39لاکھ 46ہزارروپے بتائی گئی ہے جبکہ گاڑی کی مجموعی قیمت ڈیڑھ کروڑہے جس میں 1کروڑ18لاکھ 77ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزشامل ہیں۔