Anti-Smuggling
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے غیرقانونی پیٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر ڈیزل ضبط کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے غیرقانونی پمپنگ اسٹیشنوں پرکارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا30ہزار لیٹرڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ دھابیجی میں غیرقانونی پیڑول پمپس قائم ہیں جہاں پراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی فروخت کی جارہی ہے جس ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے دھابیجی پرقائم پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارکروہاں پربنائی گئی ٹنکیوں سے 30ہزارلیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے