یونائٹیڈبزنس گروپ کی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مسلسل پانچویں کامیابی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈبزنس گروپ(یوبی جی)نے مسلسل پانچویں بارایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔دسمبر28کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے سال 2019میں یوبی جی کے نامزدامیدوارداروخان اچکزئی نے صدارت کی سیٹ پر 174ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف علاﺅالدین مری 131ووٹ لے سکے جبکہ نومنتخب سینئروائس پریزیڈنٹ مرزااختیار بیگ نے 174اوران کے مخالف چوہدری محمدحسین نے 131ووٹ حاصل کئے،ایسوسی ایشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدواروں میںمحمدارشدجمال وائس پریزیڈنٹ، عبدالوحیدوائس پریزیڈنٹ،نوراحمدخان وائس پریزیڈنٹ،مسلم محمدی وائس پریزیڈنٹ جبکہ سندھ سے وقارمحمودخان،حاجی افتخاراحمدخیبرپختونخواسے بلامقابلہ کامیاب ہوئے،بلوچستان سے اسماعیل ستاروائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر کامیاب ہوئے وفاق سے محمداعجازعباسی وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ پر کامیاب ہوئے اورپنجاب سے عبدالرﺅف مختاروائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر کامیاب قرارپائے ،اسمال چیمبرسے قربان علی وائس پریزیڈنٹ اورویمن چیمبرکے لئے شیریں ارشدخان وائس پریزیڈنٹ کے لئے کامیاب ہوئیں۔اس سلسلے میں یوبی جی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم منیرکا کہناہے کہ ان کی جماعت بزنس کمیونٹی کے لئے ہمیشہ کی طرح کام کرتی رہے گی ۔انہوںنے تمام کاروباری جماعت کا اس کامیابی پر شکریہ اداکیا۔