ایف بی آر نے بجٹ کیلئے انکم ٹیکس تجاویز طلب کرلیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالی سال 2019-20 کیلئے انکم ٹیکس تجاویز طلب کر لی گئیں، ایف بی آر نے سفارشات کیلئے پانچ مارچ تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے انکم ٹیکس سے متعلق سفارشات طلب کرلی ہیں، اس مقصد کیلئے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت، تمام بڑے شہروں کی تجارتی و صنعتی تنظیموں، اوورسیزچیمبر اور امریکن بزنس کونسل کو خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ اور اسمال چیمبر آف کامرس سمیت دیگر کاروباری تنظیموں سے بھی سفارشات مانگی گئی ہیں۔یہ تجاویزانکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نئے بجٹ کی تیاری کے دوران ان تجاویز کا بغور جائزہ لے گی۔
FBR Seek Budget Proposal for Income Tax