Eham Khabar

معیشت کی بقاءکیلئے ٹیکس چوروں کو نیٹ میں لانا ضروری ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے قابل وصول ٹیکسز کواکٹھا کرنے کےلئے جدید طریقہ کار برو¿ے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چور قوم ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، باقاعدگی سے ٹیکسز ادا کرنے والوں کو حراساں کرنے کی بجائے ٹیکس چوروں اور نادہندگان پر توجہ مرکوز کی جائے۔ منگل کو یہاں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ریونیو اکٹھا کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان و دیگر افسران شریک ہوئے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس اکٹھا کرنے، ٹیکس بیس میں اضافے اور نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے کیے جانے والے نئے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ ہائی نیٹ ورتھ افراد کے چھ ہزار سے زائد کیسز زیرِ غور ہیں جن سے کل دو ارب سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ اب تک ان میں 1.3ارب کی وصولی کی جا چکی ہے۔بتایاگیا کہ معلومات اور تحقیقات کے چھیاسٹھ کیسزپر کام جاری ہے جن میں سے اب تک 1.5ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے۔بریفنگ میں کہاگیاکہ بیرون ملک جائیدادوں (آف شور ایسیٹس) کے کیسز میں اب تک چھ ارب سے زائد کے واجب الادا ٹیکسز اکٹھے کیے جا چکے ہیں ، سیکشن 214ای کے تحت 1.573 ارب روپے کی وصولیاں کی جاچکی ہیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے اب تک دو ہزار پلازہ کی میپنگ کی جا چکی ہے جبکہ 2500سے زائد پوائنٹ آف سیل پر قابلِ وصول ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے خودکار نظام کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ بریفنگ کے دور ان بتایاگیا کہ ایف بی آر کی جانب سے ان نئے اقدامات کے تحت 24.818ارب روپے کی وصولی متوقع ہے جبکہ اس میں سے اب تک 11.882ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ قابلِ وصول ٹیکسز کواکٹھا کرنے کیلئے جدید طریقہ کار برو¿ے کار لائے جائیں تاکہ جہاں نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے وہاں ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس چور قوم ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ باقاعدگی سے ٹیکسز ادا کرنے والوں کو حراساں کرنے کی بجائے ٹیکس چوروں اور نادہندگان پر توجہ مرکوز کی جائے۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنے والے محکمے کے بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کیلئے آسانی اور انکی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے

 

 

 

Tax evader Should be in Tax Net List

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button